(ن) لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف

اسلام آباد: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حکمراں اتحاد کو جتنے ووٹ ملنا تھے اتنے مل نہ سکے جب کہ (ن) لیگ کی خاتون سینیٹر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرلیا۔

بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ 

کلثوم پروین کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا ہے۔

حکمراں اتحاد کے راجا ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ کے لئے 46 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخاب سے قبل 53 ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے عثمان کاکڑ حکمراں اتحاد کے امیدوار تھے جنہیں 44 ووٹ ملے جب کہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

مزید خبریں :