22 جولائی ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ کا لارجر بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف کل مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف اٹھارہ آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔آئینی درخواستوں میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔پانچ رکنی بینچ جسٹس میاں شاکر اللہ جان،جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں پر وزیراعظم ،اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ،وزیر قانون ،کیبنٹ ڈویژن اور وفاق کو نوٹس جاری کئے ہوئے ہیں ۔