22 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تین ملزمان میں سے ایک کی گرفتاری ظاہر کردی گئی ہے۔ ملزم نے دوران واردات متعدد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی یو نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے ایک کی گرفتاری آج پریس کانفرنس میں ظاہر کر دی گئی۔ ایس آئی یو حکام کے مطابق ملزم علی حسین آغا خانی کے قبضے سے ایک پستول جبکہ اس کی نشاندہی پر متعدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش سر سید ٹاوٴن اور یوسف پلازہ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 5سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔