22 جولائی ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں فریج مرمت کرنے والے کی دکان میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نعمانیہ چوک میں فریج مرمت کرنے والے کی دکان میں گیس سیلنڈر پھٹ جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دکان مالک سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی محمد حنیف کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔