پانچ ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات میں 58 فیصد کی کمی

اسلام آباد: ایل این جی درآمدات میں اضافے اور درآمدی فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار پر پابندی کے باعث 5 ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات 58 فیصد کم ہوگئی۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق اکتوبر سے فروری کے دوران فرنس آئل کی درآمدات میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی اور 5 ماہ میں فرنس آئل کی درآمدات 58 فیصد کی کمی کے بعد 6 لاکھ 39 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہیں، جنوری 2018 میں 58 ہزار 500 میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔ 

رواں مالی سال میں اب تک فرنس آئل کی درآمدات میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی سے فروری کے دوران 27 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد ہوا۔

مزید خبریں :