ایمنسٹی اسکیم: آمدن پر ٹیکس کی نئی شرح کا اعلان، سالانہ شرح میں نمایاں کمی

حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ایمنسٹی اسکیم کے نفاذ کے بعد ایف بی آر نے 13 لاکھ روپے سےایک کروڑ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں پر ٹیکسوں کی نئی شرح کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح کچھ اس طرح ہوگی۔

  • 14 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس 10 ہزار روپے، سالانہ ٹیکس بچت ساڑھے 69 ہزار روپے۔
  • 15لاکھ روپے سالانہ آمدن پر  سال بھر کا ٹیکس 15 ہزار روپے، سالانہ ٹیکس بچت 77 ہزار روپے۔
  • 18 لاکھ روپے آمدن پر سالانہ ٹیکس اب 30 ہزار، ٹیکس بچت ساڑھے 94 ہزار روپے۔
  • 25 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس 70ہزار روپے، سالانہ ٹیکس بچت ایک لاکھ ساڑھے 89 ہزار روپے۔
  • 30لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس گا ایک لاکھ 20 ہزار روپے، سالانہ بچت 2 لاکھ ساڑھے 39 ہزار روپے۔
  • 35 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس ایک لاکھ 70ہزار روپے، بچت 3 لاکھ 2 ہزار روپے۔
  • 40 لاکھ روپےسالانہ آمدن پر نئی ٹیکس شرح 2لاکھ 20 ہزار روپے، بچت 3 لاکھ 77 ہزار روپے۔
  • 50 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس 3 لاکھ 30 ہزار روپے، بچت 5 لاکھ 42 ہزار روپے۔
  • 60 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس 4 لاکھ 80 ہزار روپے، سال کی بچت 6 لاکھ 67 ہزار روپے۔
  • 70 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس 6 لاکھ 30ہزار روپے، سالانہ بچت 7 لاکھ 92 ہزار روپے۔
  • 80 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس 7 لاکھ 80 ہزار روپے، بچت 9 لاکھ 42 ہزار روپے۔
  • 90 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس گا 9 لاکھ 30ہزار روپے، بچت10 لاکھ 92 ہزار روپے۔
  • ایک کروڑ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس 10 لاکھ 80 ہزار روپے، سالانہ ٹیکس بچت 12 لاکھ 42 ہزار روپے۔

مزید خبریں :