Time 11 اپریل ، 2018
پاکستان

نیپرا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات شروع

کے الیکٹرک کی جانب سے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے: فوٹو/ فائل

کراچی: شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر تحقیقات کے لیے نیپرا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی جس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے گئےعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کررکھی ہے جس سے شہری گرمی میں شدید پریشانی کا شکا رہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سوئی گیس نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ہی قرار دیا ہے۔

نیپرا نے گزشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا تھا اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جو پہلے کے الیکٹرک کےمرکزی دفتر کا دورہ کرے گی اس کے بعد  کے الیکٹرک کے جنریشن پلانٹ کا بھی دورہ کرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیپرا کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم 13اپریل تک کراچی میں رہے گی جو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔

مزید خبریں :