کاروبار
04 فروری ، 2012

تیل کی قیمتیں تین مہینے کے دوران بلند ترین سطح پر

 تیل کی قیمتیں تین مہینے کے دوران بلند ترین سطح پر

نیویارک … عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین مہینے کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں2.51ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اضافہ مارچ میں فراہم کیے جانے والے تیل کیلیے لاگو ہوگا۔ تیل کی قیمت میں اضافہ امریکا کی معیشت میں بہتری کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے دو لاکھ 34 ہزار افراد کو ملازمتیں دی گئی تھیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت امریکا میں بیروزگاری کی شرح 8.3 ہوگئی ہے جو تین برسوں میں کم ترین ہے۔

مزید خبریں :