صحت و سائنس
13 جنوری ، 2012

لاہور:پراسراربیماری کے باعث پی آئی سی میں 8 ادویات کا استعمال بند

لاہور…پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے علاج کرانے والوں میں پراسراربیماری کے انکشاف کے بعد اسپتال کی فارمیسی سے دی جانے والی8 ادویات کا استعمال روک دیا گیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم جعفر نے جیونیوز کو بتایا کہ جن ادویات کے استعمال سے روکا گیاہے ان میں خون پتلا کرنے والی اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات شامل ہیں۔ ان ادویات کے استعمال کو فارماسسٹ اور سینئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے بند کیا گیا ہے۔ پراسرار بیماری کے شکار مریضوں کے معائنہ کے لئے پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف اسپتالوں کا دورہ کر رہی ہے۔ ڈاکٹر سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ پی آئی سی انتظامیہ نے مریضوں کے بارے میں ریکارڈ محکمہ صحت کو فراہم کر دیا ہے جبکہ ادویات اسپتال کی لیبارٹری اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں معائنہ کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :