دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2012

یوکرائن: شدید سردی ، چند منٹوں میں ابلتا پانی بر ف میں تبدیل

یوکرائن: شدید سردی ، چند منٹوں میں ابلتا پانی بر ف میں تبدیل

لندن…این جی ٹی…یوکرائن میں سردی کا یہ حال ہے کہ انسان ہی نہیں بلکہ گر م ابلتا ہوا پانی بھی ٹھنڈ میں چندسیکنڈوں میں بر ف میں تبدیل ہو جاتاہے۔ ایک خاتون نے اس کا عملی مظاہرہ پیش کر نے کیلئے منفی 16سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں تھر ماس سے ابلتے پانی کو کپ میں ڈال کر جیسے ہی کھڑکی سے باہر سردہوا میں پھینکاتو یہ کھولتا پانی فو راً برف بن کر ہوامیں بکھرگیا۔اس خاتو ن نے اس وڈیو کے ذریعے نا صرف یوکرائن کے سرد موسم سے سب کو آگاہ کر نے کی کو شش کی ہے بلکہ اس موسم سے لطف اندوز ہو نے کا یہ انوکھا طر یقہ بھی ڈھونڈ نکالاہے۔

مزید خبریں :