کاروبار
26 جولائی ، 2012

مالی سال 2011-12ء : 68 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد

مالی سال 2011-12ء : 68 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد

اسلام آباد … کھانے کو بھلے پیسے ہوں نہ ہوں، لیکن جیب میں موبائل ہونا ضروری ہے۔ پاکستان ایک ایسا غریب ملک ہے جہاں مالی سال 2011۔ 2012ء میں 68 کروڑ 81 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک سال کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 31.63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2011-12ء کے دوران 68 کروڑ 81لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے جبکہ مالی سال 2010-11ء میں 52 کروڑ 28لاکھ کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :