کاروبار
26 جولائی ، 2012

نیپرا نے جون کیلئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 24پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا نے جون کیلئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 24پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد…نیپرا نے ایک بار پھرغریب عوام پر بجلی گرادی،ماہ جون کیلئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 24پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کے مہینے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے دی گئی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے جون کے مہینے کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 26پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی ، نیپرا کوبتایا گیا کہ جون کے مہینے میں 31فیصد تک بجلی فرنس آئل سے پیدا ہوئی جس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ، اتھارٹی نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی24پیسے تک بڑھانے کی منظوری دی ، اضافہ صارفین سے کب وصول کیا جائے گا اس بارے میں نیپرا بعد میں نوٹی فکیشن جاری کرے گی ، اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :