13 جنوری ، 2012
لا س ویگا س…این جی ٹی…بجلی نہ ہو تو مو بائل فو ن چارج کرنا بھی ایک مسئلہ بن جا تاہے لیکن اب مو با ئل فون چارج کر نے کے لیے بجلی نہیں بلکہ پانی کی ضرورت ہوگی۔ سوئیڈن کی ایک کمپنی نے ایساچارجر تیا ر کر لیا ہے جو پا نی کے ذریعے موبائل ،کیمرہ اور دیگر الیکٹر انک آ لا ت چا رج کر سکتاہے ۔ PowerTrekkنامی اس چا ر جر کے ذریعے فون چا رج کرنے کے لیے صرف ایک چمچہ پا نی کی ضرورت ہے جسے اس چار جر میں ڈالتے ہی کیمیکل ری ایکشن کے ذریعے بر قی توانائی پیدا ہونا شروع ہو جا تی ہے۔اس چا رجر کو لا س ویگا س میں جا ری کنزیو مر الیکٹرانک شو میں پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت ڈھا ئی سو ڈالر ہے ۔