26 جولائی ، 2012
لاہور…پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری، پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے موجودہ حکمران اختلاف کرنے والوں کے دشمن بن جاتے ہیں، جاوید ہاشمی خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں کے ہفتہ وار تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کاکہناتھا کہ زمین کی لیز اگر غیر قانونی تھی تو صوبائی انتظامیہ4سال خاموش کیوں رہی؟ انہوں نے کہا کہ روزگار چھن جانے کے خوف سے ہی ق لیگ کے اکثر ارکان فارورڈ بلاک کا حصہ بنے، چودھری ظہیرالدین نے سیلاب کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نامناسب انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کی آفت سے صرف دعائیں ہی بچاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ19اہم حفاظتی پشتوں کی تعمیر ساڑھے چار سال کے بعد بھی ناکرنا نااہلی اور بے حسی کی انتہاہے،بس ریپڈ جیسے بیکار منصوبے کے لیے اربوں روپے ہیں توجنوبی پنجاب کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے خزانے میں پیسے کیوں نہیں؟۔