پاکستان
26 جولائی ، 2012

متحدہ کے وفدکی جے ڈبلیو پی رہنماؤں سے ملاقات،لطاف حسین کا پیغام پہنچایا

کوئٹہ…کوئٹہ میں ایم کیوایم بلوچستان کے ایک وفد نے بگٹی ہاوس میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی اور انھیں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچادیا۔ متحدہ قومی موومنٹ بلوچستان کے وفد نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلیم اختر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بگٹی ہاوس میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنماوں وڈیرہ پیر محمد بگٹی ،نوراللہ وطن دوست اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد نے جے ڈبلیو پی کے رہنماوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا ملک کے استحکام کے حوالے سے پیغام پہنچایا اور انہیں گول میزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔جے ڈبلیو پی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماوں کو بتایا کہ گول میزکانفرنس میں شرکت کا فیصلہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :