26 جولائی ، 2012
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی کوششیں کرے۔انہوں نے یہ بات برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روہنگیا مسلم کمیونٹی کی ممکنہ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ عمران خان نے خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ میانمار میں مسلم کمیونٹی کے خلاف مسلسل ظلم وستم مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نفرت کو فروغ دیگا۔عمران خان نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کی بڑے پیمانے پر نسل کشی پر برما کی حکومت کی خاموشی پریشان کن ہے۔