پاکستان
26 جولائی ، 2012

لاہور:ڈی ایس پی دفتر کے باہر فائرنگ،50سالہ شخص قتل

لاہور…لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے ڈی ایس پی فیروز والہ کے دفتر کے سامنے فائرنگ کر کے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا اورفرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کالا خطائی فتح ریان میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا کہ ایک گروپ نے 11 جولائی کو گھر میں گھس کر پانچ بچوں کی ماں شہناز بی بی کو قتل کر دیا،مقدمے کی تفتیش کے لئے ڈی ایس پی فیروزوالہ نے دونوں پارٹیوں کو اپنے دفتربلایا جہاں سے واپسی کے لئے نکلے ہی تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر کے شہناز کے خاوند اشرف کو بھی قتل کر دیا۔

مزید خبریں :