26 جون ، 2018
موبائل ایپلی کیشنز کی مقبول ترین ایپ ’واٹس ایپ‘ اب پرانے آئی فونز اور اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی۔
واٹس ایپ بلاگ پوسٹ کے مطابق واٹس ایپ اب ان تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی جن کا ورژن 2.3.7، نوکیا ایس40 ہوگا یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق یکم فروری 2020 تک مکمل طور پر واٹس ایپ پرانے ورژن پر کام کرنا ختم کردے گی۔
گوگل فگر(google figure) کے مطابق ابھی بھی 0.3 فیصد اینڈرائڈ ڈیوائس پرانے ورژن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے۔
وہ صارفین جو ان سسٹم کو استعمال کررہے ہیں وہ اب اس پر کوئی نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ان ورژن پر بلکل نہیں چلے گا:
اینڈرائڈ ورژن 2.3.3
ونڈوز فون 8.0 یا اس سے بھی پرانے
آئی فون 3 جی ایس/آئی او ایس 6
نوکیا سمبیان ایس 60
بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری 10
2 سال تک قابل استعمال ورژن
اینڈرائڈ ورژن 2.3.7 یا اس سے پرانے ورژن اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے ورژن پر اسے 2 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ میں نوکیا ایس 40 میں رواں برس کے آخر 31 دسمبر تک کام کرسکے گا۔
جب کہ کچھ ایسے بھی ورژن ہیں جن کو صرف اپ ڈیٹ کرنے سے واٹس استعمال کیا جاسکے گا جن میں اینڈرائڈ 4.0+، آئی فون آئی او ایس 8 پلس ونڈوز فون 8.1 پلس شامل ہیں۔