27 جولائی ، 2012
پشاور … پشاور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر وے ٹول پلازہ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں نے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر گاڑی نمبر ایل پی 522کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 2کلاشنکوف اور مختلف بور کے 4 ہزار کارتوس برآمد ہوئے۔ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے رہائشی ملزم نواز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اسلحہ پشاور سے پنجاب اسمگل کیا جانا تھا۔