27 جولائی ، 2012
اسلام آباد…اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راول پنڈی ، لاہور ، گوجرانوالا ، ملتان ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج تربت 46 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔پشاور اور ملتان میں درجہ حرارت 41 ،مظفر آباد 38 ،لاہور 37 ،اسلام آباد،کوئٹہ ، گلگت 36 ، کراچی 34 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری رہا۔محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کیدوران ملک کے اکثر علاقوں میں خشک موسم کیساتھ حبس کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔