پاکستان
27 جولائی ، 2012

نیب کی جانب سے پیلی بارگین کے سوا 46لاکھ روپے سی ڈی اے کے حوالے

نیب کی جانب سے پیلی بارگین کے سوا 46لاکھ روپے سی ڈی اے کے حوالے

راولپنڈی…نیب راولپنڈی کی جانب سے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے پیلی بارگین کی رقم پر مشتمل 46لاکھ 22ہزار روپے کے چیک سی ڈی اے کے ذیلی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کردیئے گئے۔نیب کے ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے سی ڈی اے کے ذیلی ادارے ڈائریکٹریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) کے تین اہلکاروں کے خلاف فنڈز کے خوردبرد کی شکایات موصو ل ہوئی تھیں۔جس پر ڈائریکٹریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) ملک جمیل احمد سابق اسسٹنٹ ، سید آفتاب حیدر سابق یوڈی سی اور کامران خان کے خلاف تحقیقات کی گئیں اور الزام ثابت ہونے پر ملزمان سے پہلے 30لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے تھے۔ملزم کامران خان اور جمیل احمد کو گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔حراست کے دوران کامران خان اور ملک جمیل کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست کی گئی۔جن کی رقوم کے چیک موصول ہونے پر نیب کی جانب یہ چیک سی ڈی اے کے ذیلی ادارے ڈائریکٹریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے۔

مزید خبریں :