27 جولائی ، 2012
کوئٹہ …بلوچستان مین آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں پر درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 46ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ڑوب،سبی اور قلات ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 36،سبی 42،دالبندین 41، پنجگور 40،خضدار اور لسبیلہ میں 38،بارکھان میں 35،ڑوب اور گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33درجہ سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ژوب قلات اور سبی ڈویژن کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ،مکران اور نصیر آباد ڈویڑن میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔