27 جولائی ، 2012
کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک جراثیم ایموئباسے متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، واٹر بورڈ کروڑوں جانوں سے کھیل رہا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی میں کلورین کی مقدار انتہائی کم ہے جس کے باعث ایک مخصوص جراثیم ایموئبا پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس جراثیم سے متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مزید انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔