دلچسپ و عجیب
28 جولائی ، 2012

ایران میں ساڑھے7ہزار سال پرانا ڈھانچہ دریافت

تہران…ایرانی ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ساڑھے سات ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم کے سربراہ غفور کاکا نے ایرانی خبررساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ساڑھے سات ہزار سال پرانا ہڈیوں کا ڈھانچہ ایران کے شازند صوبے کے گاؤں سرسخت اویا میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہڈیوں کو مزید تحقیق کیلئے دنیا کی بہتر یونیورسٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ برتن ، چولہا اور روز مرہ استعمال ہونے والی دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں ایران کے تاریخی میوزیم میں بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :