13 جنوری ، 2012
میکسیکوسٹی …این جی ٹی…خطروں کاکھلاڑی ماہر بائیک رائیڈر نے اُڑتے جہاز پر سے موٹر سائیکل بیک فلِپ کرکے لوگوں کو دنگ کردیا۔مہم جو نوجوان ہر وقت کسی نہ کسی خطرے سے کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں جس کے لیے انہیں خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ایسا ہی ایک خطرناک کرتب میکسیکو میں بھی پیش کیا گیا جس میں جمہوریہ چیک کے ماہر بائیک رائیڈر پیٹر پائلیٹ اور امریکی ریاست ٹیکساس کے ماہر ایکروبیٹک پائلٹ کربی نے حصہ لیا۔دو جانیں داؤ پر لگاکر پیش کیے گئے اس خطرناک کرتب میںChamblissنے اپنے مخصوص طیارے سے انتہائی نیچی پرواز کی جس پر سےPilatنے اپنے بائیک گزارتے ہوئے بیک فلپنگ کا مظاہرہ کیاجسے دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں کی جہاں سانسیں رک گئی وہیں کچھ لوگ حیرت سے دنگ بھی نظر آئے۔