پاکستان
28 جولائی ، 2012

آصف زرداری اور پرویز اشرف ملک و قوم پر رحم کریں، ڈاکٹر وسیم اختر

آصف زرداری اور پرویز اشرف ملک و قوم پر رحم کریں، ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور … امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ صرف رحمان ملک کی حلف برادری کیلئے سینیٹ کا بغیر ایجنڈے کے اجلاس بلانا قابل مذمت ہے، اس حلف کی وجہ سے قومی خزانے کو 14 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے، آصف علی زرداری اور راجا پرویز اشرف ملک و قوم پر رحم کریں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، آصف علی زرداری اور راجا پرویز اشرف ملک و قوم پر رحم کریں، ظالم حکمرانوں نے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا اگر یہی حکمران ٹولہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر اقتدار پر قابض ہو گیا تو ملک کی بقا کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت کرنے والے حکمرانوں کے خلاف 18 کروڑ عوام بغاوت کا اعلان کرتے ہیں،ملک سے استعماری نظام، یہودی تہذیب، فحاشی و عریانی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا،ہم یہود و نصاریٰ کے غلاموں سے آزادی حاصل کرکے ہی اسلامی نظام لاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :