پاکستان
29 جولائی ، 2012

کراچی :فائرنگ سے خاتون سمیت دو افردا ہلاک ،دو زخمی

 کراچی :فائرنگ سے خاتون سمیت دو افردا ہلاک ،دو زخمی

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افردا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ آرام باغ کے علاقے سے ایک بوری بند لاش ملی ہے ،پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ آرام باغ کے علاقے فرنیچر مارکیٹ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ مقتول کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ لاش کو شناخت اور پولیس کارروائی کے لئے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔جبکہ سرجانی ٹاوٴن کے علاقے خدا کی بستی روزی گوٹھ میں گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ حسنیہ جاں بحق جبکہ مقتولہ کا شوہر اور دیور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کے فائرنگ کے واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکن سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

مزید خبریں :