29 جولائی ، 2012
چکوال …چکوال میں خوبانیوں سے لدا ٹرک ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ چکوال کے علاقے سالٹ رینج کلرکہار کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں پشاور سے لاہور آنیوالا خوبانیوں سے لدا منی ٹرک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ 3 شدید زخمی بھی ہوئے۔مقامی افراد اور ریسکیو1122 کے امدادی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا ہے۔