پاکستان
29 جولائی ، 2012

پشاور:لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین کا شدید احتجاج

پشاور:لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین کا شدید احتجاج

پشاور …پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے سائن بورڈز پر پتھراو کیا اور ٹائرز جلا کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔پشاور میں کوہاٹ روڈ پر سیکڑوں مظاہرین رات گئے جمع ہو گئے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ دورہ روڈ اور کوہاٹ روڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے سائن بورڈز پر پتھراو کیا، بعض سائن بورڈز توڑ کر انہیں سڑک پر گھسیٹتے رہے اور ٹائرز جلا کر روڈ بلاک کر دی۔مظاہرین تقریبا دو گھنٹے تک کوہاٹ روڈ پر موجود رہے اور گریڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی پر وہ منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :