پاکستان
29 جولائی ، 2012

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں عبدالقادر گیلانی کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر گیلانی کی کامیابی نے پیپلزپارٹی کی مقبولیت پر شک کرنے والوں کو خاموش کردیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ایوان صدر میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ عبدالقادر گیلانی کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے یوسف گیلانی کے عزم کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا عزم کئے ہوئے ہے اور فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری سے انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ہوجانی چاہئیں۔

مزید خبریں :