29 جولائی ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو غریب عوام کا اتنا درد ہے تو بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کیوں نہیں کرتے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو غریب عوام کی ترجمانی کا کوئی حق نہیں، ابن الوقت سیاستدان اقتدار کیلئے چوروں اور لٹیروں کے ساتھی بنے بیٹھے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو عوام نے خادم کا لقب دیا جبکہ چوہدری برادران کی پہچان ان کی لوٹ مار ہے۔ پرویز الٰہی ملک بھر کیلئے ڈھائی ارب روپے رمضان پیکیج کا شور مچار رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے رمضان پر 4ارب روپے کا پیکیج دیا ۔