پاکستان
29 جولائی ، 2012

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچادی گئی، مقتول کی شناخت 45 سالہ شماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ناظم آباد کے علاقے چھوٹا میدان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ملیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :