پاکستان
29 جولائی ، 2012

بلوچستان میں گرمی عروج پر، دالبندین میں درجہ حرارت 43 ڈگری

بلوچستان میں گرمی عروج پر، دالبندین میں درجہ حرارت 43 ڈگری

کوئٹہ … بلوچستان میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے، آج سب سے زیادہ گرمی ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 36،سبی 42.5، پنجگور 40، خضدار، لسبیلہ میں 38، بارکھان میں 35، ژوب37 اور گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ژوب، مکران اور سبی ڈویژن کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ،قلات اور نصیر آباد ڈویژن میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :