پاکستان
29 جولائی ، 2012

شہر میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، فاروق ستار

شہر میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، فاروق ستار

کراچی … متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے شہر میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیم کی جانب سے مقابلہ حسن قرأت اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر موقع ملے تو یہ قوم بھی کسی سے کم نہیں، 65 سالوں سے عوام نے جو معیشت کا روزہ رکھا ہوا ہے، الطاف حسین وہ کھلوائیں گے، الطاف حسین پاکستان کی مشکلات کا واحد حل ہے، ایم کیو ایم نے اقتدار کی رسہ کشی کو دور رکھ کر پاکستان کی سوچ اجاگر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے کمیونٹی پولیس نظام سارے شہروں میں رائج ہونا چاہئے، بھتہ مافیا،اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کا حل بھی کمیونٹی پولیس میں ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :