Time 11 اکتوبر ، 2018
کھیل

ایشین ٹور سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ میں احمد علی کی شاندار پرفارمنس

احمد علی نے پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر تھائی گالفر کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی— فوٹو: جیو نیوز

ایشین ٹور سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ لیڈرز بورڈ پر تھائی گالفر کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی گالف کلب کے سبز گالف کورس میں سی این ایس چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے احمد علی بیگ بھرپور فارم میں نظر آئے، انہوں نے شاندار پٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے، پانچویں، گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور 14 ہویں ہول پر برڈی اسکور کیں۔

16 ویں ہول پر احمد علی بیگ ایک شاٹ کے خسارے میں رہے لیکن مجموعی طور پر انہوں نے پہلا روز پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ مکمل کیا۔

تھائی لینڈ کے نوم چوک تانتی پوکھاکھل بھی پانچ انڈر کے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے آٹھ برڈیز کھیلیں لیکن سات میں سے تین ہولز پر بوگی کی وجہ سے ان کا اسکور متاثر ہوا۔

پاکستان کے ٹاپ گالفر محمد شبیر، بھارت کے ہنی بائی سویا، فلپائنز کے جیمز ریان اور تھائی لینڈ کے پون انکھا پردیت چار انڈر کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :