پاکستان
02 اگست ، 2012

ایم وی البیڈو عملے کے 7پاکستانی دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ

 ایم وی البیڈو عملے کے 7پاکستانی دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ

کراچی… ایم وی البیڈو عملے کے 7پاکستانی دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے جو رات سوا نو بجے تک کراچی پہنچ جائیں گے۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے تصدیق کی ہے کہ رہائی پانے والا ایم وی البیڈو کاسات رکنی پاکستانیعملہ دبئی سے سوا نوبجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے گا۔واضح رہے کہ صومالی قزاقوں کی جانب سے اغواء کئے گئے بحری جہازایم وی البیڈوکو26 نومبر 2010 کوتقریباً 21 ماہ پہلے اغواء کیاگیاتھا۔عملے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سات افراد میں جہاز کے کیپٹن جاوید سلیم خان کراچی کے رہائشی ہیں ،دیگرعملے میں شامل چیف آفیسرمجتبیٰ کا تعلق مانسہرہ، تھرڈ آفیسرراحیل انور فیصل آباد،سی مین احسن نویدجہلم سی مین فقیر محمد کراچی ،فورتھ انجنیئر ذوالفقار علی گجرات اور سی مین کاشف اسلام کا تعلق دیر سے ہے۔

مزید خبریں :