پاکستان
02 اگست ، 2012

دہشتگردی ،امریکی وحشت کیخلاف آواز بلند کرتا رہوں گا، ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور…مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ان کے مرکزی سیکرٹریٹ پر فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی ہے،پنجاب حکومت اسے سنجیدہ نہیں لے رہی جو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہورسیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کاکہناتھا کہ واقعے کے روز پولیس نے لارنس روڈ پر پولیس مقابلہ قرار دیا جبکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کارسوار چار افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کاکہنا تھا کہ وہ سیکولرازم ، دہشت گردی ،امریکی وحشت اور برمی مسلمانوں کے قتل عام پر آواز اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے، ان کاکہنا تھا کہ واقعے کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :