02 اگست ، 2012
لاہور… اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اے این ایف کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ اسمگلر ہیروئن اور دیگر منشیات یورپ اور دیگر ملکوں میں اسمگل کرنا چاہتے ہیں ،جس پراے این ایف کی ایک ٹیم نے لاہور کے علاقے کیولری گراوٴنڈ میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔