02 اگست ، 2012
کوئٹہ…جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی دفتر نجم الدین روڈ سے ہوا۔ ریلی کی قیادت جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنما عبدالستار چشتی نے کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پہنچے جہاں احتجاجی جلسہ کیا گیا ۔