پاکستان
02 اگست ، 2012

نون لیگکا سردار ذوالفقار کھوسہ سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے رابطہ

لاہور…مسلم لیگ نون کی قیادت سردار ذوالفقار کھوسہ سے استعفیٰ واپس لینے کے لیے رابطہ کر رہی ہے،تاہم ذوالفقار کھوسہ ابھی تک کوئی جواب نہیں دے رہے،مسلم لیگ ن کی قیادت کل ناراض رہنما سے ملاقات کرے گی، سردار ذوالفقار کھوسہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق استعفے کی بنیادی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کھوسہ خاندان سے متعصبانہ رویہ ہے، سردار ذوالفقار کھوسہ اور ان کے صاحبزادے آئندہ سیاسی سفر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر شروع کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ4 سال تک لیگی قیادت کو آمرانہ دور میں ساتھ دینے والے رہنماوٴں اور کارکنوں کو عزت اور احترام دینے کا کہتے رہے،انہوں نے استعفے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا،آئندہ کا لائحہ عمل بھی دوستوں سے مشاورت کے بعد کریں گے،دوسری جانب مسلم لیگ نون کے ذرائع نے جیو نیوزکو بتایاکہ پارٹی صدر نواز شریف کل لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :