02 اگست ، 2012
پشاور…اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کو درپیش توانائی بحران صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے حل میں واپڈا مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔ خیبر پختون خوا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کو آل پارٹیز کانفرنس میں دعوت کے موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ اس بات کی دلیل ہے کہ واپڈا مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں اور صوبے کو درپیش توانائی بحران بڑا مسئلہ ہے۔ جس کے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بھلائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پیدا کیا جانے والا توانائی بحران صوبے کا اپنا نہیں ہے کیونکہ صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے۔ لیکن پھر بھی وفاق کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جو کہ تمام صوبوں میں کھپت کی بنیاد پر ہونی چایئے تھی۔ صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ افراسیاب خٹک نے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ گیس فراہمی کے نئے کنکشن پرسے بھی پابندی ہٹادی جائے۔ آل پارٹیزکانفرنس کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کیانکار پر ان کا کہنا تھا تنقید کی بجائے سیاسی پارٹیوں کو اپنے فیصلوں پر عوام کے وسیع ترمفاد کے لئے نظر ثانی کر کے کانفرنس میں شرکت کرے۔