پاکستان
02 اگست ، 2012

ڈاکٹر شکیل آفریدی سے بھائی اور وکیل کی ملاقات

ڈاکٹر شکیل آفریدی سے بھائی اور وکیل کی ملاقات

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خاندان کی ان سے ملاقات پر عائد پابندی اٹھالی ہے،جس کے بعد ان کے بھائی جمیل آفریدی اور وکیل سمیع آفریدی نے جیل میں شکیل آفریدی سے ملاقات کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور مقصود الرحمن نے جیونیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر شکیل کے خاندان کو ملاقات کی اجازت دیدی ہے، تاہم یہ ملاقات ماہانہ بنیاد پر ہوگی۔حکومت کی اجازت کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی اور وکیل سمیع آفریدی نے جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ان کے وکیل نے کیس کے حوالے سے بات چیت کی اور شکیل آفریدی نے اپنے وکیل کی جانب سے دیئے گئے وکالت نامے پر دستخط کیئے۔

مزید خبریں :