02 اگست ، 2012
لاہور … گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا ہوگا، جج صاحبان کے بعض ریمارکس فیصلے سے قبل ہی فیصلے کا تاثر دیتے ہیں۔ لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسے ریمارکس سے عدلیہ کا وقار بھی متاثر ہوتا ہے، دوسرے وزیر اعظم کی رخصتی کے بارے میں ریمارکس سے آخرکیا تاثر ملتاہے!۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی عدلیہ کااحترام کرتی ہے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اس سے بڑھ کرکسی نے قربانیاں نہیں دیں۔ گورنرپنجاب کا کہناتھاکہ پریس کونسل خود میڈیا کا ضابطہ اخلاق بنائے اوراس پر عمل بھی کروائے۔