پاکستان
02 اگست ، 2012

ذوالفقار آباد منصوبے پر تحفظات دور ہونے چاہئیں،رضا ہارون

ذوالفقار آباد منصوبے پر تحفظات دور ہونے چاہئیں،رضا ہارون

ٹھٹھہ……ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میگاپراجیکٹ اور ترقی کے خلاف نہیں لیکن ذوالفقار آباد منصوبے پر مقامی لوگوں کے تحفظات بھی دور ہونے چاہئیں۔ سرکٹ ہاوٴس مکلی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سنگین مسائل اور خطرات سے گزر رہا ہے، سرحدوں پر خطرات منڈلارہے ہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے آپس کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کوحقوق نہیں مل رہے، اگر بلوچوں کی طرف سے آنکھ بند کرلیں تو حق پرست نہیں موقع پر ست ہوں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر اتفاق رائے نہ ہونا افسوسناک بات ہے۔

مزید خبریں :