پاکستان
02 اگست ، 2012

ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مزیدبارشوں کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے سے اتوار تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا، اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔بالائی علاقوں میں جمعے کی روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے،سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے وران پشاورم، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے علاوہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی،گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گرج چمک کے ساتھ تیز مارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،دادو، سکھر، نوابشاہ، میانوالی اور دالبندین ملک کے گرم ترین علاقے رہے،جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

مزید خبریں :