پاکستان
02 اگست ، 2012

امن و امان کیلئے پولیس کو جدید تربیت کی فراہمی ضروری ہے، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ … انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان طارق عمر بن خطاب نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے وسائل کی فراہمی کے علاوہ جدید تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں ادارہ یو این ڈی سی کے تعاون سے 3روزہ ڈرگ کیمیکل کورس کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان غالب بندیشہ، یواین ڈی سی کے نمائندے و ماسٹر ٹرینر کرنل (ر) محمد خالد اور کوآرڈی نیٹر انیلا رحیم کے علاوہ پولیس افسران موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ جدید وسائل کی فراہمی کے علاوہ اہلکاروں کی جدید تربیت سے ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجود ہ دور میں دھماکہ خیزمواد اور منشیات میں کیمیکل کا استعمال تیزی سے فروغ پارہاہے، جس کے سدباب کیلئے ضروری ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو جدید طرز پر تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں یواین ڈی سی کی جانب سے اہلکاروں کو تربیت دینے کا اقدام خوش آئند ہے جوکہ ان کی کارکردگی کی بہتری کے علاوہ انسانی جانوں کیلئے نقصان دہ اشیاء کی روک تھام میں بھی معاون ہوگا۔

مزید خبریں :