پاکستان
02 اگست ، 2012

کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

کراچی…کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئیں ہیں،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی تنویر احمد طاہر کو ایس پی ٹریفک پولیس ایسٹ ،ایس پی نوید احمد خواجہ کو ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ 1،ایس پی شوکت کٹھیان کو ایس پی انویسٹی گیشن ساوٴتھ 1،ایس پی محمد الطاف سرور کو ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ 2،ایس پی سید سلمان حسین کو ایس پی لیاقت آباد، ایس پی نعمان صدیقی کو تبادلے کرکے ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ 2 اور ایس پی اسد رضا کو ایس پی گلشن اقبال تعینات کردیا گیا ہے،فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید خبریں :