02 اگست ، 2012
لاہور … تحریک منہاج القرآن نے میانمار میں برمی مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف لاہورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر برمی مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے۔ مسلمان حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ برمی مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کیلئے فوری آگے بڑھے ۔