03 اگست ، 2012
اسلام آباد … عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے 41 اضلاع میں حالیہ پولیو کوریج مسترد کر دی، بلوچستان کے 17 اور سندھ کے 7 اضلاع سب سے زیادہ متاثر قرار دیئے گئے ہیں جہاں پولیو مہم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھی۔ جیو نیوز کو موصول ہونے والی عالمی ادارہ صحت کی تجزیاتی رپورٹ میں حالیہ پولیو مہم کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹانک میں صورتحال سب سے زیادہ خراب رہی جہاں 31 یونین کونسلز میں پولیو مہم کے نتائج مسترد قرار دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 29 فیصد علاقوں میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے نہیں پلائے گئے۔ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیو کوریج کے نتائج نہیں مل سکے۔ عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق 95 فیصد علاقوں میں پولیو کوریج نہ ہو تو صورتحال غیر تسلی بخش ہوتی ہے۔ پولیو کے خلاف 3روزہ قومی مہم 16 جولائی کو شروع ہوئی تھی۔