پاکستان
03 اگست ، 2012

سوات: مسلمانان برما سے اظہار یکجہتی ، جماعت اسلامی کے تحت مظاہر ہ

سوات …سوات میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ برما میں تقریباََ 20ہزار بے گناہ مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ہے ، مساجد ویران کردئیے گئے ہیں عورتوں کی عصمت دری ہورہی ہے جبکہ90ہزار سے زیادہ مسلمان اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔اتنی بڑے ظلم اور بربریت کے باجود او آئی سی ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بر ما کے مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے میں کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :